پیپلز پارٹی کے رہنمامنظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیا ؛پیشن گوئی بھی داغ دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان جو اپنے خواب کے ذریعے آنے والے واقعات کی پیشن گوئی کرتے ہیں آج پھر بول پڑےاور انھوں نے پی ٹی آئی کو انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوتا دیکھ لیا -منظور وسان نے جتنے بھی خواب دیکھے ہیں ان میں دوسری جماعتوں کے بارے میں بری اور پیپلز پارٹی کے بارے میں خوشخبریاں ہوتی ہیں –
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ احتساب، اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری کا بھی ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا الیکشن جنوری کے آخر یا فروری میں ہوں گے، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اگلے انتخابات میں( ن )لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتے گی، مختلف جماعتیں جے ڈی اے میں شامل ہوں گی لیکن پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔منظور وسان نے کہا کہ میرا خیال ہے نواز شریف واپس آئیں گے، عوام انہیں چاہتے ہیں ، نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا ہے، مہنگائی سے غریب عوام متاثر ہوتے ہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام نہ لیا جائے۔مگر وہ یہ بھول رہے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں جو جماعت سب سے مقبول ہے اور جس کو پنجاب اور کے پی کے میں شکست دینا ناممکن دکھائی دیتا ہے وہ پی ٹی آئی ہے جس کا ووٹ بینک ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے اور زیادہ تر صحافی اس بات پر متفق ہیں کہ اس بار مقابلہ تحریک انصاف اور نون لیگ میں ہوگا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی