پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی بن گئے

گوجر خان سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اسد قیصر کی جگہ نئے سپیکر منتخب ہوگئے پی پی پی کے راجہ پرویز اشرف نے آج قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ان کے مد مقابل کسی نے کاغزات جمع نہیں کروائے جس کے بعد وہ بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہو گئے۔وہ ایوان زیریں کے 22ویں اسپیکر ہیں ۔ پرویز اشرف سے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے حلف لیا۔

قومی اسمبلی کے سپیکر کا عہدہ 9 اپریل کو اس وقت خالی ہوا جب پی ٹی آئی کے اسد قیصر نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا کہ وہ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کر واسکتے، کیونکہ یہ عمل ایک غیر ملکی سازش کے باعث ممکن ہورہا ہے ۔

اس سے قبل آج پی ٹی آئی کے قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔قاسم سوری کے استعفیٰ کے بعد، مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے آج کے اجلاس کی صدارت کی ۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟