پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے عمران خان کو سیکیویٹی رسک قرار دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائید کیا ہے کہ عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں -انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر زور دیا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ان کا ٹرائل کریں -پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو خزانے کے تحائف کی فروخت اور غیر ملکی فنڈنگ ​​پر جواب دینا پڑے گا۔

عمران خان کا کام صرف پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ پاکستان کو بچانا تھا۔ انہوں نے ایک ریلی میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں بات کی جس میں اثاثوں کی حفاظت اور سالمیت پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ان کا کام ملکی اداروں کوسپورٹ کرنا تھا مگر انھوں نے انہی پر سوال اٹھا دیے ۔
شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ایجنڈے کو پاکستان کے تحفظ اور سلامتی پر ترجیح دی اور خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا۔ جب آپ ملک کا حلف اٹھاتے ہیں، تو آپ اسے اپنے مفاد کو سامنے رکھنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ خان پاکستان کو حلف کے تقدس کی پامالی کی قیمت چکانے پر مجبور کر رہا ہے۔ یہ جمہوریت ہے آمریت نہیں۔ انھوں نے گلہ کیا کہ جو لوگ آپ کی بات سے اختلاف کرتے ہیں آپ ان لوگوں کو غدار قرار نہیں دے سکتے

سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے مفادات کے لیے یہ سازشی بیانیہ قوم میں پھیلا کر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخارکے اس بیان کا خیرمقدم کرتی ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے عائید کیے گئے بے شمار جھوٹے الزامات سے پردہ اٹھایا تھا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی