پیپلز پارٹی جب شہباز حکومت کا حصہ تھی تو پارٹی کو یقین تھا یا یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنائے گی مگر نگران حکومت کے آتے ہی معاملات پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے نکل گئے جس کا گلہ بلاول بھٹو نے میڈیا پر آکر بھی کیا مگر زرداری اس حوالے سے بالکل خاموش رہے اب اس پر پیپلز پارٹے کے دور میں وزیراعظم بننے والے یوسف رضا گیلانی نے لب کشائی کی -جب ان سے سوال کیا گیا کہپیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی یا نہیں؟ اس حوالے سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کھل کر بول پڑے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا اعتراض نہیں کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کبھی ملی ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو اس سے فرق نہیں پڑے گا کیونکہ آئندہ حکومت کا انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔
جب ن سے تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے رویے پر بات کی گئی تو اس سوال کے جواب میں گیلانی نے کہا کہ جو معاملات عدالتوں میں ہیں اِن کا فیصلہ عدالتوں کو ہی کرنے دیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی اپنے وکلاء کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ذاتی حیثیت میں آج یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا تھا۔مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی ہر صورت وفاق میں حکومت بنانے کی خواہش رکھتی ہے مگر پنجاب میں انہیں ایک 2 سے زیادہ سیٹیں ملتی نظر نہیں آرہیں -یہی وجہ ہے کہ اب نون لیگ کو تحریک انصاف کے خلاف بھرپور سپورٹ دی جارہی ہے –