پیپلز پارٹی نے نگران حکومت کے پیش کردہ بلوں کو منظور کرنے سے انکار کردیا

آج پیپلز پارٹی نے نگران حکومت کے لیے بڑی مشکلات اس وقت کھڑی کردیں جب پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے چیئرمین سینیٹ کو کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے کسی بھی بل کو منظور نہ کریں کیونکہ یہ ان کا استحقاق ہی نہیں ہے –
موشن پکچر بل ایوان میں پیش کرنے کے لیے جب نگران حکومت کے وزیر نے اجازت چاہی تو سینیٹر رضا ربانی اپنی سیٹ پر کھڑے ہوگئے ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت یہ بل ایوان میں پیش کرنے کی مجاز نہیں اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئیے جس پر مرتضی سولنگی نے سینیٹر رضا ربانی کے تحفظات کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ آئین نگران حکومت کو بھی ضروری اور ایمرجنسی رولنگ کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے جواب میں سینیٹر رضا ربانی نے نگران حکومت پر کڑی تنقید کی ،بولے پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی نگران حکومت نے قانون سازی کے لیے بل ایوان میں پیش کیا یہ ان کا استحقاق ہی نہیں آئین کے مطابق تو نگران سیٹ اپ صرف نوے روز کے لیے ہوتا ہے ۔ان کا کام صرف الیکشن کروانا ہے جو ان کا کام ہے صرف اسی تک خود کو محدود رکھیں

سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدرات شروع ہوا تو محسن عزیز کے سوالات وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا کہ آج میرا پہلا دن ہے اس للیے آج میں کچھ نہیں بولوں گا مگر آئندہ ہر سوال کا جواب دیا جائے گا جس پر چیئرمین سینیٹ نے وقفہ سوالات معطل کردیا نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی جب موشن پکچر بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی تو چیر مین سینیٹ نے ان کی بات رد کردی اور بل کو مؤخر کردیا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی