پیپلز پارٹی نے ایک دو روز قبل اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ؛اس سے اچھا پیغام نہیں جائے گا ؛ نیئر بخاری

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری نے حکومت کو ایک مفید مشورہ دیا – ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ایک روز قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے سے عوام میں یہ پیغام جائے گا کہ یہ کام ایک ماہ انتخاب اگے کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور اب جب کہ اسمبلی کے تحلیل ہونے میں 1 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے تو اس قسم کی حماقت نہ کیجائے -انتخابات سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ میری رائے ہے کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی بجائے انکو مدت پوری کرنے دینی چاہئے، مدت پوری ہونے سے چند روز قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے سے اچھا پیغام نہیں جائیگا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے 13 اگست 2018 کو حلف لیا تھا، اس حساب سے 5 سال پورے ہونے کے بعد ، ملک میں عام انتخابات 12 اکتوبر تک ہوجانے چاہئیں، 30 دن مزید حاصل کرنے کے لئے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا اور اس کا کوئی فائدہ یا کوئی نقصان کسی جماعت نہیں ہوگا ۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن اس سے پہلے سپریم کورٹ میں ایک دن انتخاب کا مشورہ دے کر اکتوبر کی 8 تاریخ دے چکا ہے جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا تھا –

 

نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت سیاسی جماعتوں کے علم میں ہے کہ حکومت کی مدت کب ختم ہو رہی ہے، آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کرانے کے لئے تیار ہوتا ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے سے چند روز زیادہ مل جائیں گے جس سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا اور پیغام بھی اچھا نہیں جائے گا۔کل شہباز شریف نے یہ تو بتافدیا تھا کہ ہماری حکومت 12 اگست کو رخصت ہوجائے گی مگر الیکشن کمیشن کی تاریخ دینے کی بات پر سوشل میڈیا پر ایک بار سوال اٹھ گئے تھے کہ اس مرتبہ الیکشن کمیشن کیا کرے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی