پیپلز پارٹی دورکے وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک کورونا کے باعث جاں بحق

سابق وزیر داخلہ اور پی پی پی کے سینئر رہنما عبدالرحمان ملک انتقال کر گئے۔ اس سال کے شروع میں رحمان ملک کا کروناٹیسٹ مثبت آیا تھا- جس کے باعث ان کی صحت خراب ہونے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ وائرس نےسابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے پھیپھڑوں کو متاثر کیا تھا اور سابق سینیٹرکو کوویڈ مرض کے سبب سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے بھتیجے وقاص ملک نے کہا کہ سابق سینیٹر کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈھائی بجے اسلام آباد کے ایچ ایٹسیکٹر کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ رحمان ملک نے 1973 میں جامعہ کراچی سے شماریات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور 2012 میں اسی ادارے سے انہیں اعزازی پی ایچ ڈی سے نوازا گیا۔ایک سیاست دان کے طور پر ان کا طویل کیریئر تھا اور وہ 2008 سے 2013 تک وزیر داخلہ کے عہدے سمیت کئی محکموں پر فائز تھے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں خدمات کے صلے میں انہیں ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز کے اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔

ملک کے انتقال پر پی پی پی کے اہم رہنماؤں اور دیگر جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک “محنتی اور قابل وزیر داخلہ” تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انتقال کی خبر پر دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی