پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے بعد راجہ ریاض اب نون لیگ میں شامل

فیصل آباد سے پہلے پیپلز پاٹی اور پھر تحریک انصاف پر منتخب ہونے والے راجہ ریاض نے ایک با پھر پارٹی بدل لی اور اس بار وہ نون لیگ میں شامل ہوگئے -اس بات کا اعلان تو انھوں نے عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد ہی کردیا تھا کہ وہ اگلا الیکشن نون لیگ کے ٹکٹ پر لڑیں گے مگر کیا نون لیگ انہیں شیر کا نشان دے گی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے –
سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی،میڈیا سے گفتگو میں سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، انہوں نے عام انتخابات کیلئے 15فروری کی تاریخ دی ہے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے ،

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔راجہ ریاض کے تحریک انصاف چھوڑنے اور پھر اسی پارٹی پر تنقید کے سبب ان کو پورے ملک میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے مگر راجہ ریاض کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا انہیں یقین ہے کہ ان کے یہ نئے قائد میاں نواز شریف اس بار بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی