پیپلز پارٹی اور نون لیگ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر متفق

پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی بڑھتی قربتوں نے مولانا فضل الرحمان کے لیے بڑے مسائل کھڑے کردیے ہیں کیونکہ اب ان کے پاس لینے کی لیے بہت کم حصہ رہ گیا ہے

آصف علی زرداری پنجاب میں اپنی جگہ بنانے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں آج انہیں اس میں بڑی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب نون لیگ پنجاب میں پی پی کے ساتھ قومی اور صوبائی کی سیٹ ایڈجیسٹمنٹ پر راضہ ہوگئی یہ آصف علی زرداری کی بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہ ہونے کے برابر ہے

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بدلے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 15 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہاں تھی تاہم آخر کار وہ سات سے آٹھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ پر راضی ہو گئے ہیں۔

دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے انتظامات کے بارے کہا جارہا ہے کہ پی پی پی کراچی کی ایک نشست اور صوبے کے دیگر حصوں میں کچھ نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن کی حمایت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی پی پی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ اس وقت کیا ہے جب پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اس سے قبل مذاکرات کے کئی دور ناکام ہونے کے بعد سابق کو منانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حتمی مشاورت آج نماز جمعہ کے بعد زرداری ہاؤس میں ہوگی۔

پی پی پی نے وفاقی کابینہ میں مکمل حصہ لینے کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسکے علاوہ صدر کا عہدہ بھی پیپلز پارٹی کو دینے پر غور کیا جارہاہے ۔’

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں 9 وزارتیں حاصل کرے گی اور ناموں کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی اور یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار ہوں گے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی