24
کل بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا جلسہ تھا جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے افراد نے شرکت کی -اس جلسے میں زرداری اور بلاول نے بھی خطاب کیا -مگر یہ جلسہ نوشہرو فیروز سے آئے افراد کے لیے منحوس ثابت ہوا اور ان کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکارہوگئی – قومی شاہراہ جنوں بائے پاس کے مقام پر کار کھائی میں گرگئی، حادثے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق نوشہرو فیروز سے ہے، گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے۔ کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے بعد واپس نوشہروفیروز جا رہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں علی مراد ، گھوٹو ،مظفر بھٹو، امتیاز ماچھی شامل ہیں-