پیپر چیکنگ میں شفافیت کیلئے مشین مارکنگ سسٹم لانے کا فیصلہ

لاہور (انٹرنیوز) پنجاب حکومت نے پیپر چیکنگ میں شفافیت کیلئے مشین مارکنگ سسٹم لانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیرصدارت سکول ایجوکیشن ریفارمز سے متعلق اجلاس میں تعلیمی سسٹم میں جدید اصلاحات پر مشاورت کی گئی اور سرکاری سکولوں میں نیوٹریشن پروگرام کو مزید پھیلانے کا لائحہ عمل طے اور پیپر چیکنگ میں شفافیت کیلئے مشین مارکنگ سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب میں دنیا کا بہترین تعلیمی نظام لانے کیلئے کوشاں ہیں،ماہرین تعلیم کی رہنمائی میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر کے کام کریں گے۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان