پینا ڈول کی قلت کیسے دور کی جائے ؟ حکومت نے آسان حل نکال لیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے پیراسیٹامول کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت کو ‘ہارڈ شپ کیس’ کے طور پر بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ مختلف ادویات بنانے والوں نے خبردار کیا تھا کہ وہ خام کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے موجودہ قیمت پر دوا تیار کرنے سے قاصر ہوں گے۔

ڈرگ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک نیوز چینل کو بتایا، ڈرگ کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی (ڈی پی سی) نے پیراسیٹامول بنانے والوں کو کچھ ریلیف دینے کی سفارش کی ہے کیونکہ اس کے ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹ کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں کئی گنا بڑھ گئی ہیں ۔

تاہم، اہلکار نے دعویٰ کیا کہ اوور دی کاؤنٹر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری، جو عام طور پر درد کے علاج اور تیز بخار کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی بڑھائی جائے گی۔

اگر حکومت پیراسیٹامول کی قیمتوں کے تعین پر دوا ساز کمپنیوں کو اپنے اعتماد مین لینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ملک سے پینا ڈول کی شارٹج یعنی قلت کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا پیناڈول کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ وہ لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں سٹوروں سے غائب ہے جس کی وجہ سے شہری بہت پریشان ہیں

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا