23
کل نیدر لینڈ کے ایک سائنس دان نے پیشن گوئی کی تھی کہ برصغیر میں شدید نوعیت کا زلزلہ آسکتا ہے جو پاکستان میں بھی زبردست تباہی مچا سکتا ہے مگر پاکستان پر تو اللہ پاک کا کرم رہا البتہ اس سائندان کی پیشن گوئی درست ثابت ہوگئی اور بھارت اور نیپال میں زلزلے نے دونوں ممالک میں بسنے والے افراد کو لرزا کر رکھ دیا تاہم ابھی تک کسی جانی یا عمارتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی -بھارت اور نیپال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق بھارتی دارالحکومت اور اتر پردیش سمیت بھارت کے کئی علاقوں میں زلزلہ آیا، مختلف بھارتی شہروں میں لوگ اتنے خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ دوسری جانب نیپال میں بھی زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے جس کا مرکز نیپال میں تھا۔