پیر سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی: ڈاکٹر فیصل

معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع کی جائے گی۔

بدھ کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو اس بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں۔

معاون خصوصی نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Eradicating polio | UNICEF
Image Source: UNICEF

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا