پیرا شوٹرز کو پارٹی ٹکٹ دینے پر نون لیگ کے نظریاتی کارکنوں کی دھمکی

مسلم لیگ( ن) کی جانب سے الیکٹیبلز کیلئے دروازے کھولنے کے معاملے پر پارٹی میں اعتراضات سامنے آگئے،لیگی رہنماؤں نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اگر دوسری پارٹی سے لوٹے دوبارہ ہماری جماعت میں آئے اور ٹکٹ انہیں دے دیا گیا تو وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے جس کا نقصان ان کی اپنی جماعت کو ہوگا –

نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کی خبر کے مطابق الیکٹیبلز کی شمولیت کے معاملے پر پارٹی کو وسطی و جنوبی پنجاب سمیت خیبرپختونخوا میں مزاحمت کا سامنا ہے،الیکٹیبلز کی شمولیت پر سرگودھا، جہلم، گجرات، فیصل آباد، ساہیوال ، بھکر اور راولپنڈی ، ملتان، مظفر گڑھ، خانیوال، میانوالی، رحیم یار خان اور راجن پور سے مختلف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں اور ان آنے والے لوگوں پر اعتراضات سامنے آگئے۔کیونکہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بھی ان الیکٹیبلز کو نون لیگ کے ٹکٹ پر کھڑا کرنے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا تھا –

ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی الیکٹیبلز کی شمولیت بارے ناخوش ہیں،لیگی ارکان کا مؤقف ہے کہ سا بق دور میں سخت اپوزیشن ہم نے کاٹی، مقدمات بھی بھگتے،سابق دور میں ہم ماریں بھی کھاتے رہے، ہم نے پرکشش آفرز کو پارٹی کیلئے ٹھکرایا اور اب جب الیکشن لڑنے کا وقت ایا تو ٹکٹ پیرا شوٹرز کو دے دیے جائیں یہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے ۔

لیگی ارکان نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اگر ایسا ہوا تو اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد آزادانہ انتخابی امیدان میں اتر سکتے ہیں، انھوں نے اپنے پارٹی قائد نوازشریف سے التجا کی کہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور ہم سے براہ راست بات کریں،جن جن علاقوں یا حلقو ں میں پارٹی کمزور ہے، صرف وہاں الیکٹیبلز کو شامل کیا جائے، ماضی میں انہی الیکٹیبلز نے مسلم لیگ(ن) کو دھوکا دیا۔اب دیکھتے ہیں کہ میاں ساحب ان کی اس اپیل پر کیا فیصلہ کرتے ہیں ؟

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی