پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی

دنیا بھر میں فٹبال سب سے زیادہ دیکھا اور کھیلے جانے والا کھیل ہے، اس کے مداح اور شائقین دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں۔فٹ بال کا ٹونامنٹ دیکھنے کے لیے لگ اپنے ضروری کام تو اکثر چھوڑ دیتے ہیں مگر چلی میں فٹ بال سے عشق کرنے والے تو آخری حد بھی کراس کرگئے –

تفصیلات کے مطابق فٹبال میچز کے دوران شائقین اور مداحوں کی جانب سے اکثر منفرد واقعات سننے اور دیکھنے میں آتے ہیں۔ اس مرتبہ جنوب امریکی ملک چلی میں فٹبال شائقین نے میچ دیکھنے کے لیے ایک شخص کی آخری رسومات کو ہی عارضی طور پر روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے شخص کے تابوت کے نزدیک ہی بیٹھ کر خاندان کے افراد چلی اور پیرو کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھ رہے تھے۔اب اگر ان کی ٹیم جیتی ہوگی تو یقینا انھوں نے اس جیت کا جشن بھی منایا ہوگا تاہم اگر ان کی چلی کی ٹیم ہار گئی ہوگی تو مرحوم کو انتہائی غمزدہ ماحول میں قبر میں اتارا گیا ہوگا –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

’منا بھائی‘ کے کردار سے متاثر شخص ڈاکٹربن کر سول ہسپتال پہنچ گیا