پہلی شادی کے 54 سال بعد بھی شادی کی آفر زہیں ؛اداکارہ نشو

پاکستان میں کچھ اداکارئیں ایسی ہیں جو برحاپے کی عمر کو پہنچ گئی ہیں مگر آج بھی جوان نظر آتی ہیں اور ان کے پرستار ان کو شادی کی آفر کتے رہتے ہیں جس کا وہ تزکرہ بڑے فخر کے ساتھ میڈیا یا سوشل میڈیا پر کرتی ہیں -ان میں صبا فیصل ،عتیقہ اوڈھو ؛بشریٰ انصاری ، کے ساتھ ساتھ اداکارہ نشو بھی ہین جو اداکارہ صاحبہ کی والدہ اور ریمبو کی ساس ہیں –
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک شادی کی پیشکشیں ہوتی ہیں لیکن ان کا چوتھی مرتبہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ دنوں نشو بیگم کی بیٹی و اداکارہ صاحبہ کی اپنے حقیقی والد انعام ربانی سے 42 برس کے بعد ملاقات ہوئی جس پر نشو بیگم پر تنقید کی گئی کہ انہوں نے بیٹی کو والد سے دور رکھا، جس پر انہوں نے اپنی کہانی اور اپنے تحفظات سے مداحوں کو آگاہ کیاتاہم اب انہوں نے ایک اور ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیشہ سے ان کی شادیوں کا خوب چرچا رہا ہے۔ کبھی ان کا نام کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تو کبھی کسی کے ساتھ۔ ج
نشو بیگم نے اپنی حالیہ ویڈیو میں اپنی شادیوں سے متعلق کھل کر بات کی۔سینئر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ افیئرنہیں رکھا ہمیشہ شادی کو ترجیح دی ہے کیونکہ یہ ہی حلال طریقہ ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں چاہنے والوں کی جانب سے اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو انہیں اب تک پرپوز کر رہے ہیں اور کہا کہ اس طرح کی توجہ کسی بھی عمر میں اچھی لگتی ہے لیکن ان کا چوتھی مرتبہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور سنگل رہنے پر مطمئن ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل زندگی کس موڑ پر لے جائے یہ کس کو پتا ہے لیکن فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سینئر اداکارہ نشو بیگم کی پہلی شادی انعام ربانی سے 1970 میں ہوئی جو 6 برس بعد طلاق پر ختم ہوگئی اور ان ہی سے ان کے ہان صاھبہ نے دنیا میں آنکھ کھولی تھی ۔بعدازاں انہوں نے نغمہ نگار اور شاعر تسلیم فاضلی سے 1978 میں دوسری شادی کی ، جمال پاشا سے تیسری شادی کی تھی ۔ان کے 2 شوہر اس دنیا سے رخصت ہوگئےہیں البتہ ان کے پہلے شوہت اور صاحبہ کے والد ابھی حیات اور صحت مند ہیں –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ