پہلی بیوی کی بغیر اجازت شادی پر شوہر کو قید اور جرمانے کی سزا

پاکستان میں عدالت کی جانب سے حکم جاری کیا گیا تھا کہ کوئی بھی شخص دوسری شادی سے پہلے اپنی پہلی بیوی سے اجازت لے اگر ایسا نہ ہوا اور اس کی اہلیہ نے عدالت کا در کھٹکھٹایا تو اسے سزا سنائی جائے گی مگر مرد حضرات کہاں کسی کی سنتے ہیں مگر ایک اور خاتون یہ معاملہ لے کر عدالت پہنچ گئی اور پھر عدالت نے دلہا کو قید اور جرمانہ دونوں سزائیں سنادیں اس سے پہلے بھی عدالت کی جانب سے گزشتہ سال چند افراد کو اسی نوعیت کی سزائیں دی جا چکی ہیں
لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور پانچ لاکھ جرمانےکی سزا سنا دی۔

فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے مسلم فیملی لاء آرڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے، ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے۔ ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 2020 میں حق مہر سے متعلق ایک درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لینا ضروری ہے تاکہ معاشرے میں توازن قائم رکھا جا سکے۔ اگر آپ بھی دوسری شادی کی تمنا دل میں لیے بیٹھے ہین تو اپنی پہلی بیگم کو ابھی سے رام کرنا شروع کردیں ورنہ کل اپ کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوسکتا ہے –

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم