پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر پھر دلہا بننے والے شوہر کو سزا

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو عدالت نے مجرم قرار دیدیا۔تاہم اس بار عدالت نے سزا کے معاملے ہاتھ ہولا ہی رکھا اور دلہا شوہر کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی –

تفصیلات کے مطابق پشاور کی فیملی کورٹ نے سجاد خان کوتین ماہ قید کی سزا سنائی ساتھ ہی حکم دیا کہ سجاد خان پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے ،جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید ہوگی۔

فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے فیصلہ سنادیا،عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سنٹرل جیل پشاور منتقل کردیاگیا۔خیال رہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔جس کا فیصلہ آج 2 سال بعد ہوگیا اور دیگر شادی کے شوقین افراد کو بھی سبق مل گیا کہ اگر شادی کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلی بیوی کے ساتھ معاملات ایسے رکھو کہ آپ کو جیل کی ہوا نہ کھانا پڑے –

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم