پاکستانی خواتین کے لیے بہت اچھی خبر ہے کہ اب کوئی شوہر آپ کی اجازت کے بنا دوسری شادی نہیں کرے گا -اس کا آغاز ہوگیا ہے اور دوسری شادی پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر کرنے پر شوہر کو سزا سنا دی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔
بہاولپور کی فیملی کورٹ میں کیس لایا گیا جس میں بیوی نے شکایت کی کہ اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر ہی دوسری شادی کر لی ہے۔ عدالت نے طرفین کے وکلا ءکے دلائل سننے کے بعد شوہر کو 6 ماہ کی سزا سنا دی۔
بہاول پور کی عدالت نے پہلی اہلیہ کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے خاوند کو کیا سزا سنائی؟
جانیں:https://t.co/LKTYa5BTpt pic.twitter.com/L0IaiWtVdu— Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 17, 2023
عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم سنایا جس کی عدم ادائیگی پر مزید 2 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنا ہوں گے۔تاہم یہ قانون صرف پہلی بیوی کے لیے ہی قابل عمل ہے –