پی سی بی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پہلی بار کپتن کی پسند کی ٹیم بنائی گئی ہے اور صرف ان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا جن کے نام بابر اعظم نے د یے تھے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہےکہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارتی سرزمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔
نجی تی وی کے پروگرام ’اسکور‘ میں میزبان سید یحییٰ حسینی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں ؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کاریویو کیا، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔ذکا اشرف نے ورلڈکپ کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ٹیم اچھی پرفارمنس دے، بس اتنا چاہتا ہوں اسی بات کو مد نظر رکھ کرکپتان بابر اعظم کی ہر بات مانی، انہیں مکمل اعتماد دیا، اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہی وقت کا تقاضا تھا۔