پہلی بار عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی ادارے 8 روز بند رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہوں گی۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کو پولنگ ہوگی اور اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جب کہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔11 فروری کو اتوار ہوگا اور اس طرح 8 چھٹیوں کے بعد 12فروری کو اسکول کالجز اور جامعات کھلیں گی -اس طرح بچے الیکشن کا بھرپور لطف بھیاٹھائے گے اور پورا ہفتہ سو کر بھی انجوائے کریں گے اور کھل کر نیند بھی پوری کریں گے -بس دعا ہے کہ ملک میں عام انتخابات ہوجائیں کیونکہ یہاں کب کیا ہو جائے اللہ پاک کے سوا کوئی نہیں جانتا –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری