پہلا نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور کا یوم 74واں یوم شہادت

شہادت ھے مطلوب و مقصود مومن

نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

پاکستان میں اب تک 10 شہید ایسے ہیں جنہیں فوج میں نشان حیدر سے نوازا گیا ان میں سب سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن سرور ہیں جنھوں نے کشمیر کے محاذ پر جنگ لڑی اور جام شہادت نوش کیا

کیپٹن محمد سرور شہید نے جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں جام شہادت نوش کیا،کشمیر کی وادیاں آج بھی کیپٹن محمد سرور کی شجاعت اور جوانمردی کی داستان بیان کررہی ہیں کہ کس طرح کیپٹن محمد سرور اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑے تھے۔

شہید کیپٹن محمد سرور راولپنڈی کے گاؤں سنگھوری میں 10 نومبر 1910 کو پیدا ہوئے، کیپٹن محمد سرور کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے تھا، آپ کے والد محمد حیات خان بھی فوج میں تھے – کیپٹن محمد سرور شہید نے اپنی ابتدائی تعلیم فیصل آباد کے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول طارق آباد سے حاصل کی ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی