پولیوفری پاکستان : آرمی چیف قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایک ٹیلی فونک گفتگو میں، آرمی چیف اور بل گیٹس نے جامع پولیو کے خاتمے اور کے لیے پاکستان کے عزم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلگیٹس نے قومی پولیو مہم کی حمایت، مناسب رسائی اور کوریج کو یقینی بنانے پر پاک فوج کو بھی سراہا۔

بل گیٹس نے وسائل کی کمی کے باوجود کرونا وبا کے خلاف پاکستان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے کامیابی کا سہرا ایک حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا، جسے این سی او سی کے طریقہ کار کے ذریعے عمل میں لایا گیا جس نے وسائل کو بہتر بنانے کی اجازت دی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ ایک قومی مقصد ہے اور اس کا کریڈٹ اس عمل میں شامل تمام افراد کو جاتا ہے جو اپنی جان خطروں میں ڈال کر، گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے بچوں کو پلاتے ہیں اور ان کی زندگی محفوظ بناتے ہیں ۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں