پولیس یونیفارم پہن کر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی معروف ٹک ٹاکر ساجدہ گرفتار

پاکستان میں 9 مئی کے ہنگاموں میں شامل شرپسندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور جن افراد کی شناخت ہورہی ہے انہیں پولیس حراست میں لے رہی ہے مگر اب ان افراد کوبھی پابند سلاسل کیا جارہا ہے جو اس حملےکی ویڈیو یا فوٹج بنا رہے تھے اور اپ لوڈ کرکے عوام کو اشتعال دلوارہے تھے -اسی لیے سب سے پہلے آفتاب اقبال کو گرفتار کیا گیا تھا -اب اطلاع آئی ہے کہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر ساجدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے ساتھ معروف ٹک ٹاکر ساجدہ بھی شامل تھیں اور کور کمانڈر ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کے دوران موجود رہیں، انہیں جیو فینسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے۔ٹک ٹاکر ساجدہ کو تھانہ سرور روڈ کی پولیس نے حراست میں لیا اور لیڈی پولیس سٹیشن لٹن روڈ منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گرفتار ٹک ٹاکر ساجدہ پولیس یونیفارم میں بھی ٹک ٹاک بناتی رہی ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف زیادتی کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل