پولیس کی سخت نگرانی میں بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے اٹک جیل پہنچ گئیں

آج سے 5 روز قبل عمران خان کو پولیس زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل لے گئی تھی اور وہ ابھی تک اسی جیل میں پابندسلاسل ہیں -انھوں نے جیل سے اپنے ملاقاتیوں میں بشریٰ بی بی کا نام بھی لکھوایا تھا جنہیں آج عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی اور وہ اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے اٹک پہنچ گئیں- بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اٹک جیل آمد ہوئی تو پولیس نے سخت رویہ اختیار کئے رکھا اور کپتان کا کیس لڑنے والوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ، ملکی حلالات کے پیش نظر میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا جس پر صحافیوں کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار بھی کیا گیا ۔

آج بشریٰ بی بی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ چار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ اٹک جیل پہنچیں۔ وکیل نعیم حیدر نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اسلام اباد ہائیکورٹ نے ملاقات کی اجازت دی ہے، وکلا نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے اور قانونی معاملات میں مشاورت کرنی ہے۔پولیس نے وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے روک دیا، صرف بشریٰ بی بی کو ملاقات کی اجازت دی، اس دوران پولیس نے سخت گیر رویہ اختیار کئے رکھا۔ میڈیا کو کسی بھی قسم کی کوریج کرنے سے روک دیا۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی