پولیس کا شہباز گل کے فون کی تلاش کے لیےڈرائیور کے گھر چھاپہ

فوج مخالف بیان شہباز گل کے گلے پڑگیا ہے اور اب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی شہباز گل کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان شروع کردیا ہے اس پر حکومت کو بھی نادر موقع ہاتھ لگ گیا اور انھوں نے شہباز گل کو بنی گالہ کے قریب سے گرفتار کرلیا اب بتایا جارہا ہے کہ مزید تفتیش کے لیے شہباز گل کے ملازم کے گھر پربھی پولیس نے ریڈ کیا

اطلاعات کے مطابق پولیس نے گزشتہ رات شہباز گل  کے موبائل کو برآمد کرنے کیلئے ان کے ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا ، ڈرائیور  اظہار تو گھر سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ اور برادر نسبتی کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیاہے ۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا