اسلام آباد میں رہزنی کی واردات ہوئی جس میں سعودی عرب سے عید منانے کے لیے آنے والے شہری کو اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ عید کی شاپنگ کرکے گھر لوٹ رہا تھا -ڈاکؤؤں نے اس کی ریکی کی اور پولیس اہل کار بن کر 16 لاکھ لوٹ لئے،ظالموں نے بے حسی کی انتہا کردی اور بچوں کی عیدی بھی لے گئے۔
وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو سے ڈاکوؤں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے سعودی پلٹ شہری سے 16 لاکھ روپے ہتھیا لئے۔ ڈاکوؤں نے شہری سے اس کا پاسپورٹ بھی چھین لیا جبکہ گھڑیوں اور موبائل فون کو بھی نہ چھوڑا۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے پاس وائرس لیس تھے اور خود کو پولیس اہلکار بتاتے رہے۔ بچوں کیلئے عید کا سامان لایا تھا وہ بھی لوٹ کر لے گئے۔