پولیس تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کیس ؛ پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ باعزت بری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو انصاف ملنا شروع ہوگیا -ایک سال کے عرصے میں پی ٹی آئی کر رہنماؤں اور کارکنان پر جتنے مقدے بنائے گئے شائید پاکستان میں کسی اور پارٹی پر جمہوریت میں اتنے مقدمے قائم نہیں ہوئے -مگر تحریک انصاف کے تمام افراد کپتان کے ساتھ کھڑے رہے -اب ان کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے –

 

 

زمان پارک میں پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کو بے گناہ قرار دیدیا گیا۔ تحریک انصاف رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی، جج کے روبرو لاہور پولیس نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو بیگناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے۔ پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیئے جانے پر مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی