پولیس اہل کار کو تھپڑ رسید کرنے پر فردوس عاشق اعوان پر مقدمہ

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر فردوس عاشق اعوان الیکشن ڈے پر ایک بار پھر اپنے انہیں حرکتوں پر اتر آئیں جن پر وہ بہت فخر محسوس کرتی ہیں اور انھوں نے ایک پولیس افسر کو تھپڑ دے مارا مگر اب ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے 8 فروری کو پولنگ سٹیشن پر ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہےجس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ میں پولیس اہلکار پر تشدد کرنے ، کارسرکار میں مداخلت کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے حلقہ این اے 70 سے انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں جہاں انہیں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ارمغان سبحانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ ایک ٹی وی انٹرویو کے درمیان پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ایسی ہی شرمناک حرکت کرچکی ہیں -مگر اب انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری