پوری قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دفاع کیلئےسڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہے:عمران خان

حکومت کی جانب سے اسمبلی اور عدلیہ میں موجودہ چیف جسٹس کے خلاف ہونے والی پیش رفت پر عمران خان کا موقف سامنے آگیا عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ماضی کی طرح ایک بار پھر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان پر حملہ آور ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے جیسے1997میں نوازشریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرنے والے چیف جسٹس سجادعلی شاہ پرحملےکیلئےسپریم کورٹ پر دھاوا بولا ویسےہی ایک مرتبہ پھر یہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے کیونکہ انتخابات سےخوفزدہ ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ ضرورت پڑنے پر پوری قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دفاع کیلئےسڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہے۔ انھوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ عدلیہ کے خلاف کوئی بھی مہم جوئی ان کی حکومت کے لیے نقصان دہ ہوگی -ہم ان تمام سیاسی جماعتوں سےبات کرینگےجو اس سازش کیخلاف کھڑی ہونےکو تیار ہیں۔میری اپنی وکلاءبرادری سے خصوصی اپیل ہےکہ آئینِ پاکستان اور قانون کی حکمرانی کےتحفظ کیلئےاسی طرح آگےبڑھ کر کردار اداکریں جیسا انہوں نے2007کی وکلاءتحریک کےدوران کیا تھا۔عمران خان نے عوام کو بھی عدلیہ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر آنے کا اشارہ دے دیا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی