گزشتہ روزپنجاب یونیورسٹی کے لاءکالج میں پیش آیا جب پاکستان کی ایک یونیورسٹی میں موجود ہندو 25 سے 30 طلبہ ہولی کا تہوار منانے کیلئے جمع تھے تو اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنوں نے انہیں تقریبات منانے سے روک دیا، جس پر طلباء میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 ہندو طلباء زخمی ہو گئے ۔اس پر اب پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر کا ردعمل سامنے آگیا ہے -سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ہندو طلبا کی ہولی کی تقریب پر حملہ قابل مذمت ہے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا حملہ افسوسناک اور اُن کی شدت پسندانہ تربیت کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان صرف مسلمانوں کا ہے اور یہاں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق نہیں؟
مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہ پھر کہتے ہیں دنیا ہمیں شدت پسند کیوں کہتی ہے۔ دریں اثنا پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق کل مقررہ جگہ سے ہٹ کر ہولی منانے پر جھگڑا ہوا تھا۔ جماعت اسلامی کے طلبہ کے اس جارحانہ طرز عمل پر پوری دنیامیں پاکستان کا امیج بری طرح مجروح ہوگا اور بھارتی میڈیا بھی اس مسئلے کو بہت اچھا لے گا –