پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ؛مری میں برف باری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے ساتھ ساتھ لاہور میں بھی بادل کھل کر برسے جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا اور دھند میں کمی واقع ہوگئی – ملک بھر میں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے 4 فروری تک ملک میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

آج پنجاب کے بھی کئی شہروں میں ابر کرم برسنے سے موسمیاتی بیماریوں کے ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا – راولپنڈی اور اسلام آباد اور اس کے گرد ونواح میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد کے مختلف سیکٹر میں شدید ژالہ باری سے ٹھنڈ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔سید پور ویلج میں 9 اور گولڑہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شمس آباد میں 10 اور چکلالہ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، نالہ لی میں گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقام پر پانی کہ سطح بلند ہو گئی۔اس کے علاوہ مری اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے،،شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ کل تمام رات مری میں برف باری جاری رہی اس کے علاوہ پہاڑوں پر اب تک کئی فٹ برف پڑ چکی ہے جو ملک کے لیے بہت اچھا شگون ہے کیونکہ یہی جمی برف مئی جون میں پگھل کر ڈیموں میں پانی بھرنے کا سبب بنتی ہے -جس کی بدولت لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے اور پن بجلی سے سستی بجلی بھی لوگوں کو میسر آتی ہے –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا