پنجاب کے پی کے کو گندم نہ دے تو ایک روٹی 50 کی ملے:عظمیٰ بخاری

اب سے کچھ دیر قبل وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے سخت تقریر کی تو اس کا جواب دینے کے لیے عظمیٰ بخاری بھی میڈیا پر آگئیں – وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گنڈاپور سرکار پختونوں کا پیٹ فلمی ڈائیلاگز اور مولا جٹ والی بڑھکیں مارنے سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کی مثال ہے”پلے نئی دھیلہ تے کردی پھراں میلہ”،وفاق کے فنڈز پر صوبہ چلانے والے شیخ چلی ہمارے سامنے شیخیاں نہ بکھیریں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے ہی کے پی پنجاب سے گندم اور آٹا خریدتا آرہا ہے،بس اب فرق یہ ہے پنجاب سے گندم اور آٹا سمگلنگ کی سہولت دستیاب نہیں رہی ،مریم نواز نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی سمگلنگ مکمل بند کردی ہے ، آپ کو تو پنجاب حکومت کا شکر گزار ہونا چاہیے جو گندم خریدنے کی اجازت دی ان کا دعویٰ تھا کہ کے پی کے حکومت کو ،پنجاب سے گندم خریدنے کی اجازت نہ ہوتو کے پی میں ایک روٹی 50 روپے کی ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہےآپ لوگ کسانوں کے کتنے ہمدرد ہیں آپ کو پنجاب کی بجائے خیبر پختونخوا کے غریب عوام کی فکر کرنی چاہیے،آپ لوگوں کو اپنے وزیراعلیٰ کی فکر کرنی چاہیے ، مریم نواز کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا تاریخی پیکج لے کر آرہی ہے،علی امین گنڈاپور تو پختونوں کو 400 روپے کا ریلیف دینے کو تیار نہیں ہیں۔
ان باتوں کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف بھی بول پڑے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کسان پریشان نہ ہو کمیشن مافیا کے ڈسے پنجاب کسانوں کی مدد کے لئے خیبر پختونخوا حکومت موجود ہے، پنجاب کے کسانوں کو مافیا نے 300 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا ہے، مافیا کو سزا دینے کی بجائے راج کماری انتظامیہ نے الٹا کسانوں پر ڈنڈے برسائے، راج کماری کسان کارڈ کا جھوٹا ڈرامہ کررہی ہیں،خیبر پختونخوا حکومت پنجاب کے کسانوں کی دکھوں کا مداوا کررہی ہے جبکہ راج کماری پولیس وردی فیشن میں مصروف ہیں-

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی