پاکستان مین سیساسی درجہ حررت عروج پر ہے ہر روز عجیب و غریب قسم کے واقعات رونما ہورہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت عمران خان کا ستارہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جو حکومت کے لیے سخت پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے
مگر دوسری جانب عمران کان کے اپنے قریبی ساتھی بھی ان ہی کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں پہلے پنجاب کے وزیر صنعت نے ذاتی مصروفیات کا کہ کر وزارت چھوڑ دی اور اب پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
مگر کہا جارہا ہے کہ ہاشم ڈوگر کے بیانات اور رویے سے عمران خان خوش نہیں تھے معروف صحافی حامد میر کے مطابق پی ٹی آئی والوں کو یہ شک تھا کہ وزیر داخلہ جو ریٹائرڈ کرنل بھی ہیں اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں
ان کی موجودگی میں 1100 کنٹینرز کا اسلام آباد پہنچ جانا بھی ان کی نیک نیتی پر سوال اٹھا رہاتھا –
اور سب سے بڑھ کر ان کا یہ بیان کہ لانگ مارچ کے دوران پنجاب پولیس کسی قسم کی سپورٹ احتجاج کرنے والوں کو نہیں دے گی یہ وہ بیانات تھے جس کی وجہ سے مبینہ طور پر ان سے استعفیٰ لے لیا گیا
اب ان کی جگہ میاں اسلم بلال کو وزیرداخلہ بنائے جانے کا امکان ہے جو یقینا بہت سمجھدار سیاست دان ہیں ان کو وزیر داخلہ کا عہدہ ملتا ہے تو یہ اچھا فیصلہ ہو ااور پی ٹی آئی کو لانگ مارچ میں بھی اس کا فائدہ ہوگا –