پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما اور سموگ کے سبب اوقات کار تبدیل

، پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار سموگ کی وجہ سے تبدیل کر دیے ہیں، کیونکہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں سموگ اور سردی کے سبب شدید دھند کا خطرہ ہوجاتا ہے اور یہ حادثات کا سبب بھی بنتا ہے اس لیے حکومت پاکستان طلبہ و طالبات کی حفاظت کی غرض سے بچوں کی سکول ٹامنگ سردیوں میں تبدیل کررہے ہے اور لاہور میں تو دسمبر اور جنوری میں سکول کے اوقات میں مزید تبدیلی بھی متوقع ہے ۔پاکستان میں سردیوں میں سکول کے اوقات 15 اکتوبر سے تبدیل ہوتے ہیں اس لئے 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے، لڑکوں کے اسکول پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے۔ جمعہ کو 12 بجے سکول بند ہو جائیں گے۔ لڑکیوں کے اسکول صبح 8:15 سے دوپہر 1:45 کے درمیان چلیں گے۔ جمعہ کو 11:45 بجے سکول ٹائم اوور ہوگا ۔

 

 

 

اس کے علاوہ لاہور میں سردیوں کی تعطیلات کےشیڈول کابھی اعلان کردیاگیا ہے اطلاعات کے مطابق لاہور کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں 24 دسمبر، ہفتہ، سے یکم جنوری، اتوار تک موسم سرما کی تعطیلات ہونگی ۔ تعلیمی ادارے 2 جنوری پیر کو دوبارہ کھلیں گے تاہم اس میں موسم کی شدت کی صورت میں اضافہ ممکن ہے ۔اس کے علاوہ لاہور کے تمام تعلیمی اداروں میں سہ ماہی امتحانات اسی شیڈول کے تحت ہوں گے۔ امتحانات 5 دسمبر، پیر کو شروع ہوں گے، اور 23 دسمبر، جمعہ کو ختم ہوں گے۔ لاہور کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان