گرمی سے ستائے افراد کےلیے اطھی کبر آئی ہے کہ پنجاب کے بہت سے شہروں میں بارش ہونے کا امکان ہے -آج سارا دن پنجاب کی سڑکیں اور گلیاں گرمی کے سبب ویران رہیں – سکول جاتے اور واپس لوٹتے بچوں کے چہروں پر بھی کرب اور تکلیف کے آثار نمایاں نظر آئے –
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔ تاہم ایک بری خبر بھی سنادی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھ جائے گا جس کے پیشِ نظر 21 اور 27 مئی کے دوران دن کے اوقات میں ہیٹ ویو کے امکانات موجود ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی ،مری،گلیات،اٹک،چکوال،منڈی بہاؤالدین ،گجرات،جہلم،گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارش کے امکانات ہیں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔گرمی کی شدت کے سبب مشروبات کی دکانوں پر لوگون کا رش بڑھ گیا –