پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا تونسہ کی نواحی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا۔ بہادری سے لڑتے ہوئے 7 اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلزعامر،عاشق ، رحمت اللہ، ثنا اللہ، طارق شامل ہیں۔۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔
ایک شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ زخمی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔