پنجاب نے میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب بھر کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پارٹ ٹو میٹرک کے امتحانات یکم اپریل سے صوبے بھر میں شروع ہوں گے۔ پہلا پرچہ سوکس اور عربی کا ہوگا جبکہ پاک اسٹڈیز کا آخری پرچہ 17 اپریل کو ہوگا۔

Image Source: Dawn

نویں جماعت کے امتحانات 18 اپریل سے شروع ہوں گے۔ پہلا پرچہ ہوم اکنامکس کا ہوگا۔ نویں جماعت کے امتحانات 10 مئی تک جاری رہیں گے۔
ڈیٹ شیٹ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے ممبران کی تفصیلی مشاورت کے بعد جاری کی گئی۔
اس سے قبل پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے آئندہ سالانہ امتحانات اور اس کے بعد کے نتائج کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
سرکاری بیان کے مطابق سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے اور 25 مارچ کو ختم ہوں گے۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان