پنجاب میں 932 بچوں کے اغوا یا لاپتہ ہونے کی اطلاع : بول نیوز

پاکستان میں 2022 میں جرائم میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے مگر اس میں سب سے زیادہ خوفناک معصوم بچوں کا اغوا ہے اور اس سے بھی خوفناک بات یہ کہ اس بار اغواکار صرف امیروں کے بچے ہی تاوان کے لیے اغوانہیں کررہے بلکہ کئی چھوٹے شہروں سے بھی غریب گھرانوں کے بچوں کو غائب ککردیا گیا
بول نیوز کے مطابق ملک میں اس سال 900 سے زائید بچے یا اغوا کیے گئے یا وہ گمشدہ ہیں پولیس کے مطابق ان بچوں کی تعداع 600 کے قریب ہے جبکہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت سے بچے ایسے ہیں جو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے گھر چھوڑ گئے یا اپنے رشتے داروں کے پاس چلے گئے ہیں کیونکہ پولیس نے کئی بچوں کو بازیاب کیا توان بچوں کا یہی کہنا تھا کہ انہیں کسی نے اٹھایا نہیں تھا بلکہ وہ گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی مرضی سے دوسرے شہر چلے گئے تھے

پنجاب پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو جھوٹ اور جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی جانب سے لکھا گیا کہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی، محلوں اور سکولوں سے بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے بارے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔لیکن اس بات سے انکار نہین کیا جاسکتا کہ ملک بھر مین جرائم پیشہ افراد نے شریف لوگوں کا گھر سے نکلنا دوبھر کردیا ہے اور ہر وقت لٹ جانے کا خوف ان کا سکون چھین رہا ہے

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل