پنجاب میں شہریوں کے لیے اس سال کی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ لاہور سمیت تمام شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی ہے – وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1000روپے سستا ہوا،20کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1700سے 1800میں دستیاب ہےجبکہ10کلو آٹے کا تھیلا 900روپے میں دستیاب ہے،پنجاب بھر میں روٹی اورنان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پردستیاب ہیں۔اب یہ سوشل میڈیا کے لوگ بازاروں کا رخ کریں گے تو معلوم ہوجائے گاکہ اس دعوے میں کتنی صداقت ہے –
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بلال یاسین کا مزید کہناتھا کہ پنجاب میں 23لاکھ میٹرک ٹن گندم کا کیری فارورڈ سٹاک موجود ہے،موجودہ گندم اگلے پورے سال کیلئے کافی ہے،ان کاکہناتھا کہ نگران دورمیں گندم کی غیرضروری درآمد سے کاشتکار کیلئے بحران پیدا ہوا،وزیراعظم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد رپورٹ پیش کرے گی،وزیر خوراک پنجاب کا کہناتھا کہ حکومت رپورٹ پبلک کرنے اور ذمے داروں کیخلاف ایکشن کا ارادہ رکھتی ہے۔اس ماہ بجلی کے بلوں میں بھی کمی کا وعدہ کیا گیا ہے امید ہے کہ اس ماہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد فیول ایڈجیسٹمنت پرائس کا فائدہ عوام کو ہوگا –