�پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اگرچہ حکومتوں کی کاوشوں کی بدولت اس کی شدت میں بھی کمی ہوئی ہے اور اس کے مریضوں کی جان کو خطرات بھی کم ہوگئے ہیں مگر پھر بھی یہ جان لیوا بیماری بہت سے افرا د کی زندگیوں کے لیے خطرہ پیدا کرتی جارہی ہے –
پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے111 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
صوبائی سیکریٹری صحت علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں 5 ہزار 580 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 2 ہزار 168 ڈینگی کے مریض لاہور میں رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 38، راولپنڈی میں 41، گوجرانوالہ میں 16 اور ملتان میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شیخو پورہ میں 2، گجرات، چکوال اور خانیوال میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
صوبے بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 126 مریض زیرِ علاج ہیں، لاہور کےہسپتالوں میں ڈینگی کے 40 مریض زیرِ علاج ہیں۔
ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ڈینگی کے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کررہے ہیں اور حکومت کی جانب سے بھی ان کو پوری طرح سہولیات فراہم کی جارہی ہیں -مگر اس جان لیوا بیماری سے حفاظت بہت ضروری ہے –
ڈینگی مچھر کسی بھی وقت کسی بھی انسان کی سانس کی ڈوری کاٹ سکتا ہے –