پنجاب میں نئی کابینہ کی تشکیل میں کون کون شامل ہوگا ؟

پنجاب میں آج نئے سپیکر اور ڈپٹی کے چناؤ کا فیصلہ ہوگا تحریک انصاف کی جانب سے سبطین خان امیدوار ہونگے جبکہ نون لیگ کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر امیدوار ہیں بظاہر تو سبطین خان کے سپیکر بننے میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی مگر پاکستان کی سیاست میں کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے اس کے بعد صوبائی اسمبلی میں وزریروں کی تعیناتی کا فیصلہ ہو گا

فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات ،راجہ بشارت کو وزیر قانون اور ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے اس کے علاوہ گورنر پنجاب بن کر مسلم لیگ ن کے سامنے ڈٹ جانے والے عمر سرفراز چیمہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے – شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے ہمیں کتنے ووٹ ملیں گے یہ تو نہیں بتا سکتا مگر ہم کامیاب ہوں گے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  11 استعفوں کے معاملے کا جائزہ عمران خان  لیں گے ،  اپوزیشن والے چھپ کر وار کرتے ہیں ،  ہمیں  اپنے دوستوں پر اعتماد ہے ، سبطین خان ہی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کامیاب ہوں گے 

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟