32
لاہور: پنجاب حکومت صوبے میں گرمی کا پارہ گرنے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے توسیع پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سرد موسم کے پیش نظر والدین کے مطالبے پر سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتہ (9 سے 15 جنوری) تک توسیع کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت نے سموگ کے باعث لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پہلے ہی موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے میڈیکل اور نرسنگ کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔