پنجاب میں دھند کے دھرنے کے سبب موٹروے بند فلائٹ آپریشن میں بھی خلل

پاکستان میں احتجاج کے سبب تو موٹروی اور شاہراہیں اکثر بند ہوتی رہتی ہیں مگردسمبر کے مہینے میں دھند کے سبب بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو بریک لگ جاتا ہے درجنوں فلائٹس کینسل یا لیٹ ہوجائی ہیں

پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور دیگر اہم شاہراؤں کو بند جبکہ ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔

 

 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان موٹر ویز پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن جبکہ لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

 

 

ترجمان موٹر ویز نے بتایا کہ موٹر وے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم جبکہ موٹر وے ایم 5 کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کیا گیا ہے۔

شدید دھند کے سبب عوام اور مسافروں کو حادثات سے بچانے کے لیے رات کو کئی مقامات پر موٹرویز بند کردی جاتی ہے ، شہرویوں کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ رفتار کم رکھیں اور روڈ یوزرز گاڑی کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا