25
ملک میں سردی کی لہر میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرگیا ہے جس کا اثر پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں پر پڑ رہا ہے اس لیے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کیا گیا ہے – پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے فیصلے سے متعلق جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔