پنجاب کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ پنجاب میں سندھ سے جرائم پیشہ افراد آکر آباد ہوگئے ہیں جو بچوں کو اغوا کررہے ہیں اس حوالے سے فیصل آبا د کے حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے – ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برقعہ پوش خاتون ایک بچے کے پاس آکر بیٹھتی ہے اسے کچھ
ان لوگوں کو پہچانیں یہ سندھ سے آۓ ہیں پنجاب میں بچے اغوا کررہے ہیں براہ کرم تمام بڑے افسران اور وزیر اعظم وزیر اعلی آرمی چیف سب مل کر ان لوگوں کو پکڑیں لوگ بہت پریشان ہیں pic.twitter.com/JSSRP81aXL
— Muhammad Arshad (@Muhamma22725859) September 28, 2022
سنگھاتی ہے جس سے بچہ بے ہوش ہو جاتا ہے ساتھ ہی اس کا ایک ساتھی رکشہ لے کر پہنچ جاتا ہے اور وہ دونوں اسے رکشے میں ڈال کر فرار ہوجاتے ہیں -لیکن پولس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد اور افواہیں ہیں پنجاب میں بچو ں کے اغوا کے حوالے سے حا لات ٹھیک ہیں-اس کے علاوہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ ،خانیوال اور دیگر کئی شہروں سے بچوں کو اغوا کرنے والے مرد اور خواتین کی عوام کے ہاتھون درگت دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پنجاب میں اس حوالے سے حالات بالکل تسلی بخش نہیں ہین اور یہ کسی نئی انسانی سانحے کو جنم نہ دے دے کیونکہ بچوں کی اسی دل دہلا دینے والی ویڈیوز پر عوام کا سخت ترین ردعمل آتا ہے
فیصل آباد میں لوگوں نے ایک شخص کو بچہ اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔۔۔
آپ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کا بہت خاص خیال رکھیں pic.twitter.com/cRXGzLP6lN— Patriot Pakistani 🇵🇰 (@SheikhRazaPasha) September 26, 2022
معصوم بچہ اغوا کار کے بارے میں بتاتے ہوئے pic.twitter.com/E00bcWqq5N
— Awais maqsood Khan (@AwaismaqsoodKh3) September 29, 2022
اگرچہ پنجاب پولیس نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں بچے اغوا ءکرنے والا کوئی گروہ سرگرم نہیں ہے اس لیے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کیا جائے صوبے میں مکمل امن و امان ہے اور عوام کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن جو ویڈیوز منظر عام پر ارہی ہیں اس سے لگتا ہے کہ کہ یہ افواہیں نہیں بلکہ ان خبروں میں کافی حد تک صداقت ہے .
گزشتہ کچھ روز کے دوران سوشل میڈیا پر ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ صوبے میں بچے اغواء کرنے والے گروہ متحرک ہیں اس لیے بچوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیا جائے. سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں تو اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد بھی بتادی گئی ہے اس دعوے کے مطابق پنجاب میں اب تک 1400 بچے اغوا ءہوچکے ہیں.
https://twitter.com/ISB_CAN/status/1575596306612908032
https://twitter.com/Jutt_G786/status/1575906987430146050
https://twitter.com/Muhammadkhan77/status/1575733812004524032
پنجاب پولیس کی جانب سے ایک بیان میں ان دعوؤں کی نفی کی گئی ہے. ترجمان کے مطابق ” مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی، محلوں اور سکولوں سے بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے بارے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلا تصدیق ایسی جھوٹی خبریں آگے نہ پھیلائیں۔