پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کے لئے اچھی خبر آگئی، حکومت نے بجٹ سے قبل پنجاب رینجرزمیں سینکڑوں بھرتیوں کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویڑن نے پنجاب رینجرز میں961بھرتیوں کے لئے این اوسی دے دیا ہے، وزارت داخلہ نے این او سی کے لئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کیا تھا، پنجاب رینجرزمیں سپاہی جنرل ڈیوٹی کے لئے850بھرتیوں کی اجازت دی گئی ہے، اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے سپاہی کک کے لئے 50 بھرتیوں کی اجازت دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھرتیوں کے لئے دیا جانے والااین او سی 6 ماہ کےلیے قابل عمل ہو گا، پنجاب رینجرز میں بھرتیوں کے لئے اسامیاں مشتہر کرنا ہوں گی، اسامیاں مشتہر کرنے کے بعد بھرتیوں کا عمل 120 روز میں مکمل بھی کرنا ہو گا۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا

مجھے رشوت کا لفافہ واپس کرنے پر نکالا گیا؛ چیئرمین اینٹی کرپشن فرحت جونیجو