پنجاب حکومت کا ترجمان ایک بار پھر تبدیل: فیاض الحسن چوہان کی پھر چھٹی

وزیر پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

پنجاب حکومت نے چوہان کی جگہ حسن خاور کو ترجمان مقرر کیا ہے۔

خاور اب حکومت پنجاب کے سرکاری ترجمان کے عہدے پر فائز ہوں گے اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور خصوصی اقدامات کے عہدے کا انتظام بھی سنبھالیں گے۔

IMAGE SOURCE : Face book

فیاض چوہان کو اگست میں پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا ۔

چوہان کی بطور ترجمان تقرری وزیر اعلیٰ پنجابب عثمان بزدار نے منظور کی تھی۔

چوہان اس سے قبل اگست 2018 سے پنجاب کے وزیر جیل خانہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔

IMAGE SOURCE : BBC

پنجاب حکومت نے نئے اترجمان کو تعینات کیا ہے تاکہ عوام تک معلومات اور حکومتی موقف بر وقت پہنچایا جاسکے اور معلومات کی ترسیل کے عمل کو ہموار کیا جا سکے ، اپنے موقف کا دفاع کیا جا سکے اور عوام کو اس کی پالیسیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی