پرویز الہی کی پنجاب حکومت نے حضرت امام حسین ّ علیہ السلام کے چہلم کے باعث صوبہ بھر میں 18 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری جلوس کی حفاظت کے لیے تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیاہے جس کا اطلاق 18 ستمبر تک رہے گا ، حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش یا ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔
لاہور میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کو کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی صدارت میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شیعہ ، سنی علماء کرام ، ارکان امن کمیٹی و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے 8 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے ، تمام مسالک کے عقائد کا احترام کیا جائے اور اتحاد و تحمل کا دامن نہ چھوڑا جائے علماء نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تو سی سی پی او نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔